Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بھارت سے مزید مذاکرات کا کوئی امکان نہیں. وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت سے مزید مذاکرات کا کوئی امکان نہیں اور اب اس کا کوئی فائدہ نہیں۔امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت سے مزید بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں ہے، پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقت ہیں اور دونوں آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی بڑھنے کا امکان ہے اور کچھ بھی ہوسکتا ہے لہذا  امریکی صدرٹرمپ کو انتہائی تباہ کن صورتحال کےخدشےسےآگاہ کردیا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ مودی ایک فاشسٹ اور ہندو بالادستی پر یقین رکھنے والےحکمران ہیں جو کشمیر میں مسلم اکثریت کاصفایا کر کےخطے میں ہندو آبادی کو بسانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نئی دلی حکومت نازی جرمنی جیسی ہے جس کے باعث 80 لاکھ کشمیریوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے امن فوج اور مبصرین بھیجنے کا مطالبہ بھی کیا۔  وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق اور آزادی سے محروم رکھا جا رہا ہے، بھارتی فوج نے کشمیریوں کو عیدالضحیٰ سمیت مذہبی عبادات نہیں ادا کرنے دیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں متوقع نسل کشی کو روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.