Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سپریم کورٹ نے جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ سنا دیا

سپریم کورٹ نے جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جج ویڈیو اسکینڈل کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس میں 5 معاملات سامنے آئے، پہلا ایشو متعلقہ فورم اور عدالت سے متعلق تھا، دوسرا ایشو ویڈیو کو ثبوت کے طور پر پیش کرنے سے متعلق ہے کہ ویڈیو کے اصل یا مستند ہونے پر نواز شریف کے کیس پرکیا اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق جج احتساب عدالت ارشد ملک کے کنڈکٹ کو بھی اپنی فیصلے میں بیان کیا ہے، تفصیلی فیصلہ ویب سائٹ پر جاری کر دیا ہے لہٰذا میڈیا اور فریقین فیصلےکو ویب سائٹ پر دیکھیں۔

یاد رہے کہ تین روز قبل روز چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مبینہ ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کی تحقیقات کے لیے اشتیاق احمد مرزا نے ایڈووکیٹ چوہدری منیر صادق کے توسط سے گزشتہ ماہ 11 جولائی کو سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی تھی، جس کے بعد مذکورہ معاملے پر مزید دو درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.