Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بھارت میں سیاسی ایجنڈےسےاقلیتوں پر تشدد بڑھ رہاہے:اقوام متحدہ

بھارت میں اقلیتوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے،خاص طورپرمسلم،دلتوں اور قبائلیوں کا استحصال بڑھتاجارہا ہے،رپورٹ

نیویارک:اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل باچلے نے بھارت کےسیاسی ایجنڈے کو اقلیتوں پرتشدد قراردیا ہے۔اقوام متحدہ کی ہائی کمشنرمشیل باچلےنےجنیوا میں انسانی حقوق کونسل کی سالانہ رپورٹ پیش کی جس میں بھارت کو متنبہ کیاہےکہ ملک کے اندر ‘ تقسیم کرنےوالی پالیسی’سےمعاشی مفادات کو دھچکا لگ سکتا ہے۔
ان کاکہنا تھاکہ بھارت میں سیاسی ایجنڈےکی وجہ سےکمزورطبقہ پہلےہی مشکل میں ہےاورایسی اطلاعات مل رہی ہیں جنکےمطابق بھارت میں اقلیتوں پرتشدد کےواقعات میں اضافہ ہوا ہے،خاص طور پر مسلمان،دلتوں اورقبائلیوں کا استحصال بڑھتاجارہا ہے۔

رپورٹ میں ہائی کمشنرنےپاک بھارت کشیدگی،مقبوضہ کشمیر کےمسائل،عدم مساوات کےخلاف شہریوں کےمظاہروں،تشدد اورفوج کی طرف سے طاقت کےاستعمال پر بھی تشویش ظاہرکی۔

ان کاکہنا تھاکہ’میں پاکستان اوربھارت کو مدعو کرتی ہوں کہ دونوں میرے دفتر آئیں اورتمام ترصورتحال کاجائزہ لیں،انسانی حقوق کے مسائل پربات کریں تاکہ جو بھی تنازع ہےاس کاحل نکالاجائے۔اقوام متحدہ کی ہائی کمشنرمشیل باچلےنےغزہ کی بندش پراسرائیل پربھی تنقید کی اورکہاکہ فلسطینیوں پر اقتصادی پابندیوں کےنفاذ سےاسرائیل محفوظ نہیں رہےگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.