Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نواز شریف اورآصف زرداری سےہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں.چودھری فواد حسین

وزیراعظم بڑے دل کےآدمی ہیں، پنجاب حکومت کونوازشریف کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کرنےکی ہدایت کی ہے،بھارت کےمعاملے پر پوری قوم متفق ہے،چاہتےہیں مختلف معاملات میں ایساہی اتفاق رائےقائم ہونا چاہئے،پاکستان کےحالیہ موقف کوپوری دنیا میں پذیرائی ملی جبکہ مودی کے اقدام پر بھارت کو دنیا بھر میں تنقید کا سامنا کرنا پڑا،وزیراطلاعات کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد۔وفاقی وزیراطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین نےکہاکہ نوازشریف اورآصف زرداری سےہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں،ان کیخلاف درج مقدمات ہمارےبنائےنہیں،وزیراعظم بڑےدل کےآدمی ہیں،پنجاب حکومت کو نوازشریف کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے،بھارت کےمعاملےپرپوری قوم متفق ہے،چاہتےہیں مختلف معاملات میں ایساہی اتفاق رائےقائم ہوناچاہئے،پاکستان کے حالیہ موقف کوپوری دنیا میں پذیرائی ملی جبکہ مودی کےاقدام پربھارت کودنیا بھر میں تنقید کاسامنا کرنا پڑا۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کےباہرمیڈیا سےگفتگو کرتےہوئےوزیراطلاعات چودھری فواد حسین نےکہاکہ نوازشریف سےہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں اور نہ ہی آصف زرداری سے کوئی ذاتی لڑائی ہے ،ان کے خلاف درج مقدمات ہمارے بنائے ہوئے نہیں ہیں۔

انہوں نےکہاکہ ان لوگوں کو اس بنیاد پرنہیں چھوڑ سکتےکہ وہ پارلیمانی لیڈر ہیں۔انہوں نےکہاکہ اس سب کےباوجود وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔

انہوں نےکہاکہ وزیراعظم عمران خان بڑےدل کےآدمی ہیں۔انہوں نےکہاکہ حالیہ دنوں میں تمام پارٹیزمیں ایک اتفاق رائےپیدا ہوا ہے،بھارت کےمعاملےپرپوری قوم کا اتفاق رائےہے۔انہوں نےکہاکہ ہم چاہتےہیں مختلف معاملات میں ایسا ہی اتفاق رائےقائم ہوناچاہئے۔

انہوں نےکہاکہ سال 2014 میں بننے والے نیشنل ایکشن پلان پرتمام جماعتوں نےاتفاق کیاتھا۔انہوں نےکہاکہ کچھ تنظیموں پرپہلےہی پابندی ہے،ہمیں اپنےملک کےوقارکو مد نظررکھناہے۔انہوں نےکہاکہ پاکستان کےحالیہ موقف کو پوری دنیا میں پذیرائی ملی جبکہ نریندر مودی کے اقدام پربھارت کو پوری دنیا کی جانب سےتنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.