Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بھارت چھوڑ کر پاکستان، چین جانے والے شہریوں کی جائیدادیں فروخت کرنے کا اعلان

نئی دہلی: نئی دہلی حکومت نے بھارت چھوڑ کر پاکستان یا چین چلے جانے والے شہریوں کی املاک فروخت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت چھوڑ جانے والے ان افراد کی جائیدادوں کی مالیت چار سو ملین ڈالر کے برابر ہے۔
بھارتی ٹی وی نے بتایاکہ بھارتی حکومت کے منصوبے کے مطابق چین اور پاکستان کے ساتھ جنگوں کے بعد ملک چھوڑ کر ان ممالک کا رخ کرنے والے افراد کی املاک فروخت کر دی جائیں گی۔
حکومت کا کہنا تھا کہ دشمن کی جائیدادیں 996 کمپنیوں کی شکل میں ہیں جن کے مالک بیس ہزار افراد یا ادارے تھے، یہ املاک پاکستان کے ساتھ 1947، 1965 اور 1971 کے تنازعات جب کہ سن 1962 میں چین کے ساتھ سرحدی جنگ کے بعد سرکاری قبضے میں لے لی گئی تھیں۔
بھارتی وزیرخزانہ کو توقع ہے کہ اس سے حکومت کو 413 ملین ڈالر کی آمدن ہوگی۔
حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح سے حاصل ہونے والی آمدن کو ملک میں ترقی اور بہبود کے مختلف پروگرامز میں استعمال کیا جائے گا۔
حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اینیمی شیئرز نامی اس منصوبے کو بھارت میں 1968 کی اس تعریف کے تحت استوار کیا گیا ہے، جس میں دشمن کے اثاثوں کا تعین کیا گیا تھا۔
اس بھارتی قانون کے تحت ایسے افراد جو بھارت یا چین کے ساتھ تنازعات کے بعد ملک چھوڑ کر ان ممالک کو ہجرت کر گئے، ان کی املاک اور اثاثے دشمن کی املاک قرار دیئے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.