Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

تحریک انصاف کو ڈنمارک سے بھی فنڈنگ ہوئی، خرم دستگیر

ن لیگی رہنما اور سابق وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کو ڈنمارک سے بھی ہنڈی کے ذریعے فنڈنگ کی گئی ہے۔ جو شخص مشرق وسطیٰ میں تحریک انصاف کے لیے چندہ جمع کرتا تھا، اس کو یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا سربراہ بنادیا گیا۔

نجی  ٹی وی کے پروگرام  میں میزبان نے خرم دستگیر سے سوال پوچھا کہ تحریک انصاف کے پاس بیرون ملک سے فنڈ کیسے آیا۔ خرم دستگیر خان نے جواب دیا کہ فارن فنڈنگ تحریک انصاف کے اکاؤنٹس، ان کے ملازمین کے اکاؤنٹس اور ہنڈی کے ذریعے آئی۔ خرم دستگیر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو دبئی، یورپ اور ڈنمارک سے بھی فنڈنگ ہوئی۔ ندیم ملک نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ پوچھا کہ کیا ڈنمارک سے بھی پیسہ آیا ہے۔ خرم دستگیر نے جواب دیا کہ ڈنمارک سے پیسہ دبئی آیا اور وہاں سے ہنڈی کے ذریعے پاکستان بھیجا گیا۔

خرم دستگیر نے ایک اور انکشاف کیا کہ مشرقی وسطیٰ میں تحریک انصاف کے فنڈ ریزنگ کے جو سربراہ تھے، وہ آج یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے سربراہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.