Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

تحریک طالبان کے دو اہم دہشتگرد گرفتار

ایبٹ آباد میں حساس اداروں نے کاروائی کے دوران تحریک طالبان کراچی کے دو اہم دہشتگرد گرفتارکرلیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گرفتار دونوں دہشتگردوں کا تعلق کراچی کے اہم ونگ کرائم کنٹرول کمیٹی سے ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشتگرد شاکر اللہ کا تعلق  مانسہرہ جبکہ عبدالرحیم کا تعلق مٹہ سوات سے ہے۔  

ذرائع نے بتایا کہ دونوں دہشتگرد کراچی میں رینجرز اور پولیس پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، بم دھماکوں اور ڈکیتیوں سمیت دیگر سنگین کاروائیوں میں مطلوب تھے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگرد قصبہ موڑ پولیس موبائل پر حملے، منگھو پیر پولیس پر فائرنگ، ایم سی بی بینک کٹی پہاڑی ڈکیتی،  قصبہ کالونی امام بارگاہ حملے، میٹرو سینما کے قریب کاکا سواتی کی ٹارگٹ کلنگ، سیاسی پارٹی کے ورکرز کے قتل، محفوظ عرف بھالو گینگ وار حملے اور پراچہ اسپتال پر گرنیڈ حملے میں ملوث ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.