Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

توہین آمیز بیان پر وزیراطلاعات فیاض چوہان سے استعفیٰ طلب

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب نےہندو کمیونٹی سےمتعلق توہین آمیزبیان پروزیراطلاعات فیاض چوہان سےاستعفیٰ طلب کرلیا۔ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےوزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو ایوانِ وزیراعلیٰ طلب کیاجہاں ان سےغیرذمہ دارانہ بیان پر استعفیٰ طلب کیا۔

ذرائع کا کہناہےکہ فیاض چوہان کےاس سےقبل بھی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کے معاملات اور متنازع بیانات سامنے آئے جس پر انہیں معافی مانگنی پڑی جب کہ تازہ بیان پر انہیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئین کے تحت اقلیتوں کے برابر کے حقوق ہیں اور ان کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اطلاعات کی جانب سے استعفیٰ دیے جانے کے بعد اسے وزیراعظم عمران خان کو بھجوایا جائے گا اور اس کی منظوری کا حتمی فیصلہ وزیراعظم ہی کریں گے۔

دوسری جانب فیاض الحسن چوہان نےاپنے ایک بیان میں کہاہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ان کی ملاقات ہوئی ہےاورانہوں نےبیان پر وضاحت مانگی ہے، کوئی استعفیٰ نہیں مانگا گیا لہٰذا استعفے استعفے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے ہندو کمیونٹی سے متعلق غیر اخلاقی بیان دیا تھا جس پر انہوں نے بعد میں وضاحت اور معذرت بھی کی لیکن اپوزیش جماعتوں کی جانب سے وزیراطلاعات کے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاریا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.