Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کالعدم تنظیموں کے 44 ارکان کو حراست میں لےلیاگیا،مفتی عبدالرؤف اورحماد اظہار بھی شامل

اسلام آباد:حکومت نے کالعدم تنظیموں کے 44 ارکان کو حراست میں لے لیا۔وزارتِ داخلہ کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں مفتی عبدالرؤف اور حماد اظہار بھی شامل ہیں۔

وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ تمام اقدامات نیشنل ایکشن پلان کےتحت لیے گئے اور حراست میں لیے گئے مفتی عبدالرؤف کالعدم جیشِ محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے بھائی ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں وزیرمملکت برائےداخلہ شہریار آفریدی اورسیکریٹری داخلہ نےمشترکہ پریس کانفرنس کی۔’مفتی رؤف اور حماد اظہر کے نام بھارتی ڈوزیئر میں شامل تھے‘

سیکریٹری داخلہ نےکالعدم تنظیموں کے44 افراد کو حراست میں لیےجانےکی تصدیق کی اورمزید تفصیلات بتانےسےگریزکیا۔سیکریٹری داخلہ نےکہاکہ مفتی عبدالرؤف اور حماد اظہر کےنام بھارت کےڈوزیئرمیں شامل ہیں اورجن افراد کوحراست میں لیاگیاان سےتفتیش کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ تمام کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی ہورہی ہےجوآئندہ چند دنوں تک جاری رہےگی،اگر کسی تنظیم کے اثاثوں کو تحویل میں لینا پڑا تولیں گے،تمام تراطلاعات پرکارروائی کی جائےگی،اس آپریشن کی روزانہ کی بنیاد پر اطلاعات دیں گے۔

اس موقع پروزیرمملکت برائےداخلہ شہریارآفریدی نےکہاکہ کالعدم تنظیموں کےخلاف بلاتفریق کارروائی ہورہی ہے،ہم کسی دباؤ میں یہ کارروائی نہیں کررہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.