Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

تھرپارکر: این اے 221 کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کامیاب

 تھرپارکرکی قومی اسمبلی کی نشست این اے 221 کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔ غیرسرکاری نتائج کےمطابق ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کو 52 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔ حلقے میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیر علی شاہ اورپی ٹی آئی کے نظام الدین راہموں سمیت 12 امیدوار مقابل تھے۔ قومی اسمبلی کی نشست این اے 221 پر ضمنی الیکشن پیپلزپارٹی کےایم این اے پیرنور محمد شاہ جیلانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 221 کے ضمنی الیکشن میں ایک لاکھ 3 ہزار 502 ووٹ لیکر پیپلز پارٹی کے امیدوار امیرعلی شاہ پہلے نمبر پر رہے جب کہ 50 ہزار 570 ووٹ لیکر پی ٹی آئی کے امیدوارنظام الدین راہموں دوسرے نمبر پر رہے۔

 اپنی کامیابی پر پی پی امیدوار امیرعلی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ ایم این اے بن کر علاقے کے مسائل کے حل پرتوجہ دیں گے اور سیاسی مخالفین بھی ان کے دوست ہیں۔ پی پی امیدوار امیر علی شاہ جیلانی کے بھاری اکثریت سےکامیاب ہونے پر جیالوں نےخوشی میں جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ خیال رہے کہ سال 2018 کے عام انتخابات میں بھی اس نشست پر پیپلزپارٹی کے امیدوارپیرنور محمد شاہ جیلانی نے تحریک انصاف کے امیدوار شاہ محمود قریشی کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.