Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

تیل کی قیمتیں کم ہورہی ہیں، جلد مہنگائی سے نجات ملے گی، شہباز شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے گرین اوربلیو لائن بس سروس منصوبے کاافتتاح کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ گرین اوربلیو لائن بس سروس منصوبے سے جڑواں شہروں کے عوام مستفید ہوں گے۔ منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ تیل اور گیس کی قیمتوں نے عوام کوپریشان کر رکھا ہے۔ مہنگائی کا سلسلہ گزشتہ 4سال سے جاری ہے۔ جلد اس سے نجات مل جائے گی۔ اللہ کا شکر ہے تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی آئی۔ سستی شمسی توانائی کاجال پورے ملک میں بچھائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد اس منصوبے سے فیض یاب ہوں گے۔ ماضی کی تاخیر کے ازالے کیلئے سب مل کر کام کریں۔ تمام ادارے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے محنت کریں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ75برسوں میں سیاسی جماعتوں اورآمروں نے ملک کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا۔ محنت سے ترقی کی منازل طے کریں گے۔ عوامی فلاح کے منصوبے حکومت کی ترجیح ہیں۔ سالانہ 20ارب ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات درآمد کی جاتی ہیں۔ ماضی کی حکومت نے انتہائی ناقص منصوبہ بندی کی۔
انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل کیلئے محنت کرنے والوں کا مشکور ہوں۔ آئندہ منصوبوں میں غیر معیاری ٹینڈرنگ ہوئی تو خیر نہیں۔ ملک قرضوں میں جکڑا ہے۔ مل کر چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے نے پوری دنیا کو پریشان کر رکھا ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت یقینی بنا رہے ہیں۔ عوامی منصوبوں کی ایسے نگرانی کریں جسے اپنے بچوں کی کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.