Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جلد لندن جاؤں گی، امید ہے نواز شریف میرے ساتھ وطن واپس آئیں گے، مریم نواز

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اللہ کرے کہ نواز شریف میرے ساتھ پاکستان واپس آئیں۔ نواز شریف کا راستہ صاف ہے ۔ آج مجھے آج پاسپورٹ مل گیا ہے، میں بہت جلد لندن جارہی ہوں۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں پریس کانفرنس کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں صرف ایک درخواست دینی ہے۔  کیونکہ ان پر جو جھوٹا الزام لگایا تھا وہ ثابت نہیں ہوسکا۔ وہ بہت جلد وطن واپس آئیں گے لیکن وقت کا فیصلہ وہ خود کریں گے۔
ایک صحافی نے پوچھا کہ آپ کو پاسپورٹ مل گیا ہے۔ آپ کب والد سے ملنے جا رہی ہیں؟۔ اس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے آج پاسپورٹ مل گیا ہے میں بہت جلد لندن جارہی ہوں۔ میں تین سال سے نواز شریف سے نہیں ملی۔ جب سے میری والدہ کی وفات ہوئی ہے میں اپنے بھائیوں سے نہیں ملی۔ وہ آ نہیں سکے اور میں جا نہیں سکی۔ مجھ سے انتظار نہیں ہورہا کہ کب جاؤں اور ان سے ملوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ایک سرجری کروانی ہے۔ میں نے بہت پتا کیا ہے لیکن وہ پاکستان میں نہیں ہوسکتی۔ وہ سرجری بھی کروانی ہے۔ انشا اللہ فٹ ہو کر آؤں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں عدالت سے آ رہی ہوں۔ انہوں نے مجھے پاسپورٹ دینے کے لیے بلایا تھا۔ جنہوں نے میرا اس میں بھرپور ساتھ دیا۔ ان سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کیس میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ مجھے خوشی ہے کہ مجھے اپنا پاسپورٹ 3 سال بعد واپس مل گیا ہے۔ لیکن میرے ذہن میں یہ سوالات اٹھتے ہیں کہ میرا پاسپورٹ تین سال تک کیوں رکھا گیا؟۔ اور مجھے میرے بنیادی حق سے کیوں محروم رکھا گیا۔ جو بطور پاکستانی شہری میرا حق تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں قوم کو بتانا چاہتی ہوں کہ جس کیس میں میرا پاسپورٹ تین سال لاہور ہائی کورٹ میں رکھا گیا۔ وہ کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی نہیں۔ جب میں 2019 میں جلسے کر رہی تھی اور نواز شریف کی رہائی کے لیے جلوس نکال رہی تھی۔ تو یہ سابق وزیراعظم اور فارن فنڈ فتنہ جو اس وقت ایک پیج پر بھی تھا۔ اس کو خوف ہوگیا کہ اگر عوام اس کے خلاف کھڑی ہوگئی۔ انہوں نے تحقیقات کے سلسلے میں مجھے گرفتار کیا۔ جب میں اپنے والد سے ملنے گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.