Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جنوبی وزیرستان پولیس کی بڑی کارروائی، تھانے سے چھینا گیا اسلحہ برآمد کر لیا

جنوبی وزیرستان وانا:- (نامہ نگار) جنوبی وزیرستان پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شبیر حسین مروت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں خفیہ کارروائی کے دوران اعظم ورسک کے گاؤں میں بن یامین نامی شخص کے گھر سے تھانے سے چھینا گیا اسلحہ مرآمد کر لیا۔  یہ اسلحہ وانا شہر میں سٹی تھانہ پر دسمبر کے مہینے میں کیے گئے  حملے کے نتیجے میں پولیس تھانے سے لیا گیا تھا۔ پولیس زرائع کے مطابق برآمد ہوئے اسلحے میں ایک عدد ایس ایم جی ،دو عدد میگزین ،ایک عدد بلٹ پروف جیکٹ ،دو عدد وائرلیس سیٹ ، دو موبائل ،تین کمر بند ،تین آر۔پی۔جی گولے سمیت بوسٹر، گیارہ ہینڈ گرنیڈ، پانچ کلو بارود، 1126 ایس ایم جی کارتوس، تین آئی ڈیز، ایک عدد گیس گن، ایک ٹارچ، دو بیگز اور ایک ہلمٹ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اس حملے میں ایک الیاس محسود نامی کانسٹیبل سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔ پولیس کی اس کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شبیر حسین کا میڈیا کے نمائندوں سے کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان پولیس نے مادر وطن کی دفاع کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ جس میں کئی پولیس جوان شہادت کے اعلی مرتبہ پر فائز ہوئے۔ جنوبی وزیرستان پولیس مادر وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور مزید بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.