Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جے یوآئی (ایف)نے پلان بی پرعمل درآمد شروع کردیا

جے یوآئی (ایف)نے پلان بی پرعمل درآمد شروع کردیا،جے یوآئی ف اور پشتونخواملی عوامی پارٹی نے کوئٹہ چمن شاہراہ کو ہرقسم کی آمدورفت کیلیے بندکردیاجس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی شاہراہیں بند کرنے کی دھمکی کے بعد جے یوآئی (ایف)نے پلان بی پرعملدرآمد شروع کردیا،جے یوآئی ف اور پشتونخواملی عوامی پارٹی نے کوئٹہ چمن شاہراہ کو ہرقسم کی آمدورفت کیلیے بندکردیاجس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے.

یادرہے کہ گزشتہ روزآزادی مارچ سے متعلق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت اجلاس میں پلان بی کو حتمی شکل دیدی گئی۔ذرائع کے مطابق جے یوآئی (ف) کے چاروں صوبائی امرا نے پلان بی پراپنی تیاری پربریفنگ دی۔

مولانا فضل الرحمن نے چاروں امرا کی پلان بی پرتیاری پراطمینان کا اظہارکیا۔سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اورپنجاب میں اہم شاہراہیں بند کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے،راولپنڈی اوراسلام آباد میں بھی اہم مقامات پرلاک ڈائون کا منصوبہ پلان میں شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.