Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شریف خاندان کا کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے معاملے پر شریف خاندان نے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ن لیگی ذرائع کے مطابق شریف خاندان ضمانتی بانڈ نہ دینے کے فیصلہ پر ڈٹ گیا ہے اور خاندان کے نمائندے آج کے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان اپنا موقف کمیٹی کو پیش کر چکا ہے اور ایک ہی مؤقف بار بار دہرانے کا کوئی فائدہ نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.