Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نیشنل گیمز، خواتین والی بال مقابلوں میں واپڈا، آرمی اور خیبرپختونخوا نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

33ویں نیشنل گیمز میں تیسرے روز خواتین والی بال مقابلوں میں واپڈا، آرمی اور خیبرپختونخوا کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ قیوم سٹیڈیم پشاورمیں جاری 33ویں نیشنل گیمز کے تیسرے روز خواتین والی بال کے تین میچز ہوئے، پہلا میچ واپڈا بمقابلہ پولیس کے درمیان کھیلا گیا جس میں واپڈا نے پولیس کو تین صفر سے شکست دی۔ دو سرے میچ میں آرمی نے ایچ ای سی کو تین صفر جبکہ تیسرے میچ میں کے پی نے سندھ تین صفر سے مات دیدی۔

اسی طرح سافٹ بال خواتین مقابلوں میں بھی واپڈا، آرمی اور پختونخوا کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ پہلے کھیلے گئے میچ میں واپڈا نے ریلوے کو 9 – 2 رنز سے شکست دیدی، دوسرے میچ میں آرمی نے پولیس کو 11 – 7 رنز سے ہرا دیا جبکہ تیسرے میچ میں پختونخوا نے ریلوے کو 16 – 3 سے مات دیدی۔

اسی طرح سپورٹس بورڈ پنجاب نے 33ویں نیشنل گیمز پشاور میں ریسلنگ کے مقابلوں میں چاندی کے 2 اور کانسی کے 5 میڈلز جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ سوئمنگ میں بھی ایک برانز میڈل جیت لیا ہے، دیگر کھیلوں میں بھی پنجاب کے کھلاڑی اپنے حریف کو شکست دیکر آگے بڑھ رہے ہیں۔

منگل کے روز پشاور میں ریسلنگ کے 125 کلوگرام کیٹیگری میں پنجاب کے محمد فہد نے کانسی، 97 کلوگرام کیٹیگری میں فیروز بٹ نے کانسی، 61 کلوگرام کیٹیگری میں محمد دین نے کانسی اور 57 کلوگرام کیٹیگری میں انعام خالد نے چاندی کا میڈل جیتا، سوئمنگ میں پنجاب میڈل ٹیبل پر ایک برانز میڈل کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے، سکواش میں پنجاب کے طیب اسلم نے آرمی کے وقار محبوب کو 11-8،11-4،8-11،11-6 سے شکست دی،سکواش گرلز میں آرمی کی مدیحہ ظفر نے پنجاب کی نورالعین اعجاز کو ہرادیا، پنجاب کی روشنا محبوب نے آرمی کی آمنہ فیاض کو 4-11،11-4 ، 11-1،9-11 اور 11-6سے مات دی، واپڈا کی فائزہ ظفر نے پنجاب کی مہوش حنیف کو شکست دی۔

سکواش کے دوسرے مقابلے میں پنجاب نے خیبر پختونخوا کو 3-0سے شکست دی، طیب اسلم نے عذیر شوکت کو11-5،11-3،12-10 ، دوسرے مقابلے عماد فرید نے عباس نواز کو 11-5،11-4اور 11-7 اور تیسرے میچ میں عاصم خان نے نور زمان کو 6-11،9-11،11-9،11-9،11-9 سے شکست دی۔

باسکٹ بال بوائز میں پنجاب نے ریلوے کو 119-80 سے شکست دی، ہاکی بوائز کا میچ پنجاب اور واپڈا کے درمیان ایک ایک گول سے برابر رہا۔

تیسرے روز کے اختتام پر پوائنتس ٹیبل پر 44 میڈلز کے ساتھ پاک آرمی پہلے، پاکستان واپڈا 27 میڈلز کے دوسرے جبکہ پاک نیوی 11گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ دوسری جانب نیشنل گیمز ٹیبل ٹینس ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل ہوگیا۔

مرد ٹیم ایونٹ کوارٹر فائنل میں واپڈا کے محمد رمیض نے اسلام آباد کے عبداللہ نذیر کو تین گیارہ، گیارہ چھ، گیارہ تیرہ، گیارہ چھ، گیارہ سات، عاصم قریشی نے محمد دانش کو گیارہ تین، گیارہ چھ، گیارہ پانچ، بلال یاسین نے عمر سعید کو گیارہ آٹھ، گیارہ چھ، گیارہ آٹھ، آرمی کے سلمان ورک نے خیبر پختونخوا کے منصور کو پانچ گیارہ، سات، گیارہ، گیارہ چھ، گیارہ سات، گیارہ دو، فیضان ظہور نے ارباز انور کو گیارہ دو، گیارہ چار، گیارہ چھ، امم خواجہ نے کاشف کو گیارہ دو، بارہ دس، گیارہ چھ، ریلوے کے محمد حمزہ نے پنجاب کے اویس حسن کو بارہ دس، گیارہ نو، تیرہ گیارہ، کاشف رزاق نے تیمور خان کو گیارہ سات، پندرہ تیرہ، گیارہ چار، پنجاب کے علیم الدین نے ریلوے کے حسن حیدر کو گیارہ سات، نو گیارہ، آٹھ گیارہ، سات گیارہ، ریلوے کے کاشف رزاق نے پنجاب کے اویس حسن کو سات گیارہ، نو گیارہ، گیارہ چار، گیارہ سات، گیارہ آٹھ سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

خواتین کوارٹر فائنل میں واپڈا کی عائشہ نے سندھ کی حریم انور کو گیارہ نو، گیارہ تین، گیارہ پانچ، شبنم بلال نے حور فواد کو گیارہ چار، گیارہ چھ، گیارہ سات، سعدیہ فلک نے ماریہ تعظیم کو گیارہ چھ، گیارہ نو، گیارہ نو، خیبر پختونخوا کی اقرا نے ایچ ای سی کی ایمن کوگیارہ تین، گیارہ چھ، گیارہ پانچ، نمرہ نے انعم رشید کو چھ گیارہ، گیارہ سات، گیارہ نو، تین گیارہ، گیارہ پانچ، ایچ ای سی کی ظل ہما نے خیبر پختونخوا کی حبا کو چھ گیارہ، تین گیارہ، بارہ چودہ، انعم رشید نے اقرا کو آٹھ گیارہ، نو گیارہ، نو گیارہ، خیبر پختونخوا کی نمرہ نے ایچ ای سی کی ایمن کو بارہ دس، آٹھ گیارہ، گیارہ ایک، گیارہ چھ، آرمی کی ثنا نے اسلام آباد کی سارہ ساجد کو آٹھ گیارہ، گیارہ نو، گیارہ چار، گیارہ تین، عائشہ نے وجیہہ ماہم کو گیارہ پانچ، گیارہ آٹھ، گیارہ آٹھ، سیماب نے فریال کو گیارہ چھ، سات گیارہ، گیارہ نو، بارہ دس، پنجاب کی کلثوم خان نے ریلوے کی نوشین وسیم کو گیارہ چھ، گیارہ سات، دس بارہ، گیارہ سات، فاطمہ خان نے آمنہ جبین کو گیارہ پانچ، آٹھ گیارہ، گیارہ نو، گیارہ سات، ریلوے کی تانیہ انور نے پنجاب کی فاطمہ جبین کو گیارہ پانچ، بارہ چودہ، گیارہ سات، سات گیارہ، چار گیارہ، پنجاب کی فاطمہ خان نے ریلوے کی نوشین وسیم کو گیارہ نو، گیارہ تین اور بارہ دس سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

اسی طرح پاکستان نیوی اور پاکستان آرمی کی ٹیموں کے اپنی کامیابیوں کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے 33ویں قومی گیمز کے کبڈی ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

پشاور کے پی ایس بی جمنازیم میں منعقدہ کبڈی کے پہلے سیمی فائنل میچ میں پاکستان نیوی نے پنجاب کی 33-11کے سکور سے شکست دی، اس میچ میں پنجاب کی ٹیم بعض فیصلوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گرائونڈ سے باہر چلی گئی جس پر آرگنائزر نے نیوی کو جو پہلے ہی برتری حاصل کئے ہوئے تھی کو فاتح قرار دیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں پاکستان آرمی نے پاکستان ائیر فورس کے خلاف48-13کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.