Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سابق وزیراعظم نواز شریف نے بیرون ملک علاج کے لیے جانے سے انکار کردیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حکومتی مشروط فیصلے کے بعد بیرون ملک علاج کے لیے جانے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سربراہ شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے اپنی خاندانی رہائش گاہ جاتی عمرہ میں ڈیڑھ گھنٹے طویل ملاقات کی۔

شریف خاندان کی جانب سے نوازشریف کو علاج کے لیے بیرون ملک لے جانے کے اصرار کے باجود سابق وزیراعظم نے ملک سے باہر جانے سے انکا رکردیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سےنواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی مشروط منظوری دے دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے نواز شریف سے سیکیورٹی بانڈ جمع کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس کے بعد ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے گا۔ سیکیورٹی بانڈ جمع کرانے کی تجویز وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی سربراہی میں ہونے والے وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سامنے آئی ہے۔

 وفاقی کابینہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے  کی منظوری دے چکی ہے تاہم کابینہ کی ذیلی کمیٹی میں یہ معاملہ التوا کا شکار ہے جس کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.