مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، وزیراعظم شہبازشریف نے یوم آزادی پر قوم کو تحفہ دے دیا۔
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8.47 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 6.70 روپے کی کمی کردی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 260 روپے 96 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے ۔
اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 266 روپے 07 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت ہر ماہ کی 15 تاریخ اور یکم تاریخ سے ایک روز قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتی ہے ۔
تاہم یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی سے پریشان عوام کو تحفہ دیتے ہوئے 2 روز قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
اب یوم آزادی کی خوشیوں میں عوام 2 روز قبل ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا بھرپور فائدہ اٹھاسکیں گے۔