Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکومت کو صرف33اراکین کی حمایت حاصل ہےاوراپوزیشن کےپاس 66 اراکین ہیں۔حاصل بزنجو

اسلام آباد:نیشنل عوامی پارٹی کےسینیٹرحاصل بزنجوکاکہنا ہےکہ حکومت کو صرف33اراکین کی حمایت حاصل ہےاوراپوزیشن کےپاس 66 اراکین ہیں۔

اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کےہمراہ میڈیاسےبات کرتےہوئےسینیٹرحاصل بزنجو کا کہناتھاکہ صادق سنجرانی حکومت اورمیں اپوزیشن کی نمائندگی کررہاہوں اورچیئرمین سینیٹ کامعاملہ نہ بلوچ کا مسئلہ ہےنہ بلوچستان کاہے،اجلاس بلایاجائےاورووٹنگ کی جائےتاکہ پتاچلے اکثریت کاپتا چلے،حکومت کوصرف33اراکین کی حمایت حاصل ہےاوراپوزیشن کےپاس66 اراکین ہیں۔

حاصل بزنجونےکہاکہ ہماری تحریک منظورہوئی یانامنظورہمیں نہیں بتایاگیا اورکل کی میٹنگ میں اپوزیشن کے55سینیٹرزنےشرکت کی،کل پھر میٹنگ ہوگی،امید ہےہم60 سےزائد ووٹ لیں گے،چیئرمین سینیٹ کےانتخاب میں تاخیرآئین کی خلاف ورزی ہوگی،حکومت کوئی بھی حربہ استعمال کرلےاپوزیشن نہ بکےگی اورنہ جھکےگی۔
جےیو آئی(ف)کےسینیٹرغفورحیدری نےکہاکہ ہماراٹارگٹ حکومت ہے،ہماری اگرکسی کےساتھ دشمنی ہےتوموجودہ حکومت سےہے،اپنا چیئرمین سینیٹ لاناہمارا آئینی حق ہے،کل کےاجلاس میں ہماری واضح اکثریت تھی۔

پیپلزپارٹی کی سینیٹرشیری رحمان کاکہناتھاکہ نمبرزکی نفی کرکےیہ زورزبردستی سےیہ عہدہ رکھناچاہتےہیں،حربےاستعمال کرناانکی بدنیتی ہے،چیئرمین کہہ رہےہیں آپ مجھےہٹانہیں سکتےلیکن پارلیمان اکثریت کی بنیاد پرچلتاہے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرراجاظفرالحق نےکہاکہ چیئرمین سینیٹ کےخط کاجواب جمع کرادیا،ہم نےخط میں لکھاہےکہ آپ تحریک عدم اعتماد والااجلاس چیئرنہیں کرسکتے،ڈرافٹ سابق چیئرمین میاں رضاربانی نےلکھا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.