Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پہلی مرتبہ طاقتور لوگ احتساب کےشکنجےمیں آئےہیں،فردوس عاشق اعوان

ملک میں ادارے آزاد ہیں، عمران خان ڈی چوک پر قانون کی حکمرانی اور اداروں کی مضبوطی کے لیے نکلے تھے،ماضی کے حکمران بین الاقوامی دوروں میں اپنے ذاتی مالی مفادات کو سامنے رکھتے تھے، یہ ہوتا ہے قیادتوں اور ان کی سوچ کا فرق، معاون خصوصی

اسلام آباد۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نےکہاہےکہ پہلی مرتبہ طاقتورلوگ احتساب کےشکنجے میں آئےہیں،احتجاج اپوزیشن کا حق ہےہم اسے تسلیم کرتےہیں،ملک میں ادارے آزاد ہیں، عمران خان ڈی چوک پرقانون کی حکمرانی اوراداروں کی مضبوطی کےلیےنکلےتھے،ماضی کےحکمران بین الاقوامی دوروں میں اپنےذاتی مالی مفادات کوسامنےرکھتےتھے،یہ ہوتاہےقیادتوں اوران کی سوچ کا فرق۔

جمعہ کوایک انٹرویو میں فردوس عاشق اعوان نےکہاکہ ایک حکومت کابیانیہ ہےاوردوسرا اپوزیشن کاہے،اپوزیشن نےملکی خزانےکونقصان پہنچایا ہے،احتجاج کرنااپوزیشن کاحق ہےاورہم اس حق کو تسلیم کرتےہیں۔

انہوں نےکہاکہ ملک میں ادارےآزاد ہیں،عمران خان ڈی چوک پرقانون کی حکمرانی اوراداروں کی مضبوطی کےلیےنکلےتھے،چاہتےہیں ملک میں ادارےمضبوط اورقانون کی حکمرانی ہونی چاہیے،پہلی مرتبہ طاقتورلوگ احتساب کےشکنجے میں آئےہیں۔

معاون خصوصی نےوزیراعظم کےدورہ امریکاکےحوالےسےکہاکہ وزیراعظم عمران خان دورےسےمتعلقہ لوگوں کامختصروفد ساتھ لےکرامریکا جارہےہیں، کمرشل فلائٹ سے وزیراعظم کی روانگی مغلیہ طرز حکمرانی کرنے والوں کیلئے ایک مثال ہے۔

انہوں نےکہاکہ وزیراعظم دورےمیں پاکستان اوراسکےعوام کےمفاد کی نگہبانی کافرض ادا کرنےجارہےہیں،عوامی وزیراعظم عوامی انداز میں اورعوامی مفادات کےتحفظ کیلئےامریکاروانہ ہورہےہیں،ماضی کےحکمران بین الاقوامی دوروں میں اپنےذاتی مالی مفادات کوسامنے رکھتےتھے،یہ ہوتا ہےقیادتوں اوران کی سوچ کافرق۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.