Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا اعلان

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے اور مزدوروں کی ماہانہ اجرت 17 ہزار سے بڑھا کر 21 ہزارروپے مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جون سے ہوگا اور آئندہ بجٹ میں بھی ملازمین کو ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا۔  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ مشکل مالی حالات کے باوجود ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر رہے ہیں اور صوبائی حکومت ملازمین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.