Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ

خیبرپختونخوا کے اکثر علاقوں میں رات سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے سردی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑوں پربرف باری کا بھی سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بنو اور ڈیرہ اسماعیل ڈویژن کے علاوہ پورے صوبے میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

بارشوں اور برف باری کا یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.