Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی خلاف ورزی ، اے این پی کا الیکشن کمیشن کو خط

امیدوار کی انتخابی مہم میں صوبائی وزرا شریک ہوتے ہیں ، ایمل ولی خان

پشاور( گل حیان)خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات۔ عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان۔ نے حکومتی وزراء کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

صوبائی صدر ایمل ولی خان کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جہاں انتخابات ہورہے ہیں وہاں وزیراعلی خود جا کر جعلی ترقیاتی کاموں کے اعلانات کررہے ہیں۔
ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے ہمراہ صوبائی وزرا، ایم این ایز اور ایم پی ایز بھی ان دوروں میں شامل ہوتے ہیں۔حکومتی ایم این ایز اور ایم پی ایز پی ٹی آئی امیدواران کے مہم میں موجود ہوتے ہیں۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت اور حکومتی نمائندے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑارہے ہیں۔
ایمل ولی خان نے مراسلے میں کہا ہے کہ سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال۔  ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جارہا ہے۔ زکوة فنڈز کی غیرمنصفانہ تقسیم بھی جاری ہے۔
انتخابات کو متنازعہ بنایا جارہا ہے۔مراسلے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اور حکومتی نمائندوں کے خلاف بھرپور کارروائی کریں اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی پاسداری یقینی بنائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.