Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

حکومت پنجاب کا پڑھا لکھا پنجاب کانعرہ چکنا چور، گورنمنٹ سکول کی بچیوں صفائی پر معمور

سکول کی ہیڈ مسٹریس نے بچیوں کے ہاتھ قلم کی بجائے جھاڑو تھما دیئے

وہاڑی( میاں اسلم) حکومت پنجاب کا پڑھا لکھا پنجاب کانعرہ چکنا چور ۔ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک نمبر319ای بی کی ہیڈ مسٹریس نے بچیوں کے ہاتھ میں جھاڑو تھما دئیے ۔ بچیاں پڑھنے کی بجائے صفائی ستھرائی کا کام کرنے لگیں ۔

وہاڑی گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک نمبر 319ای بی میں ہیڈ مسٹریس راشدہ تسنیم نے حکومت پنجاب کے پڑھے لکھے پنجاب کا خواب چکنا چور کر دیا۔ معصوم بچیوں کے ہاتھ میں جھاڑو تھما دئیے ۔ تعلیم کے حصول کیلئے آنیوالی غریب بچیوں سے سارا دن سکول کے صحن، واش رومز کی صفائی ستھرائی کا کام کروایا جانے لگا ہے ۔

ذرائع سے معلوم ہواہے کہ سکول کی درجہ چہارم کی ملازمہ کئی دنوں سے چھٹی پر ہے ۔جس کی وجہ سے بچیاں تعلیم حاصل کرنے کی بجائے صفائی ستھرائی کرنے پر مجبور ہیں ۔ ہیڈ مسٹریس کے اس رویے کی وجہ سے کئی بچیاں سکول چھوڑ کر پرائیوٹ سکولوں میں داخلہ لے چکیں ہیں ۔ بچیوں سے صفائی ستھرائی کروانے کی فوٹیج نیو نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

والدین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔ طالبات کے والدین اور اہل علاقہ نے ڈی سی وہاڑی، سی او ایجوکیشن وہاڑی سمیت دیگر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.