Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کی مدت ریٹائرمنٹ دوبارہ 60 سال کر دی گئی

خیبرپختونخوا میں سول سرونٹس ترمیمی آرڈیننس نافذ کر دیا گیا ہے جس کے تحت سرکاری ملازمین کی مدت ریٹائرمنٹ  63 کی بجائے دوبارہ 60 سال ہو گئی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے سول سرونٹس ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر دیے ہیں۔ محکمہ قانون خیبرپختونخوا نے آرڈیننس مرتب کر کے منظوری کے لیے گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کیا تھا۔ صوبائی کابینہ پہلے ہی سرکاری ملازمین کی مدت ریٹائرمنٹ 63 سال کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کی منظوری دے چکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.