Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپخونخوا میں بلدیاتی انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن

ضلع ہنگو کے بلدیاتی امیدواروں نے کاغذات آر اوز کے پاس جمع کرا دیئے

ہنگو (نمائندہ خصوصی) خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں بلدیاتی امیدواروں کی طرف سے متعلقہ آر اووز کے دفاتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے گہما گہمی عروج پر ہے ، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن تھا۔ صوبے بھر میں تمام شہروں میں امیدواروں نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں ۔ اس سلسلے میں آج ہنگو میں بھی آر اوز کے دفاتر میں امیدواروں کا رش دیکھنے میں آیا ہے ۔

ہنگو میں سابق تحصیل ناظم عامر غنی نے تحصیل چیئرمین کیلئے کاغذات جمع کرا دیے ہیں ۔ عامر غنی بڑے جلوس کی شکل میں آر او آفس پہنچے ۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سابق ایم پی اے عتیق الرحمان نے کہا کہ تختیوں کی سیاست کے قائل نہیں ، عوام کی بے لوث خدمت ہماری سیاست کا مرکزی نقطہ ہے۔ ویلج اور ہوڈ کونسل کی نشستوں پر بھی کاغذات جمع کروائے گئے ۔ اگلے مرحلے میں سکروٹنی کا عمل شروع ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.