Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

محکمہ انسداد دہشتگردی کی چکوال میں کارروائی، مبینہ دہشتگرد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

سی ٹی ڈی نے کارروائی چکوال کے علاقے ملہال مغلاں میں کی

چکوال(فرحت بشیر) محکمہ انسداد دہشتگردی کی ٹیم نے چکوال میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے ، گرفتار دہشتگرد سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات پر چکوال کے نواحی گاؤں ملہال مغلاں میں کی گئی ہے ۔ کارروائی کے دوران گرفتار ہونیوالے دہشتگرد کا تعلق مبینہ طور پر القاعدہ برصغیر گروپ سے بتایا جارہا ہے ۔ گرفتار ہونیوالے دہشتگرد کے قبضے سے 14 آر پی جی ، 2 راکٹ لانچر برآمد کیے گئے ہیں ۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کا نام ارقم عزیز بتایا گیا ہے ۔

تفتیش کے دوران دہشت گرد کی نشاندہی پر بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ برآمد ہونیوالے اسلحے میں 14رائفلز، مشین گنز، گرنیڈ لانچر، راکٹ لانچر، گولیاں ، بال بیرنگ اور دیگر مواد شامل ہے۔ذرائع کے مطابق دہشت گرد حساس تنصیبات اور ہائی پروفائل اہداف کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔ گرفتار ہونیوالے دہشت گرد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.