Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبر پختونخوا:دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی تین دھشت گردمارےگئے

اسلام آباد:آپریشن ردالفساد کےتحت کیےگئےانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں سیکیورٹی فورسزنےخیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جنوبی وزیرستان اور بلوچستان کےسرحدی علاقےگل کچ میں دہشت گردوں کےایک خفیہ ٹھکانے پر کیا گیا۔ فورسز کو دیکھ کر خفیہ ٹھکانے میں موجود دہشت گردوں نےفائرنگ شروع کر دی اورقریبی پہاڑیوں میں فرار ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز نےدہشت گردوں کا پیچھا کیا اورفائرنگ کے شدید تبادلے میں تمام 3دہشت گرد مارے گئے۔اس کارروائی میں سمال مشین گنیں، ہینڈ گرنیڈز،مواصلاتی آلات اورمقامی کرنسی برآمد کی گئی۔
مارے گئے دہشت گردوں سے شناختی کارڈرز کے علاوہ تحریک طالبان پاکستان کے کارڈز بھی ملے ہیں۔ اس بات کا پتہ لگایا جا رہا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت کیا ہے اور کن کن سے تعلق ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.