Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبر پختونخوا حکومت نے سیلاب زدگان کیلئے معاوضوں کا اعلامیہ جاری کردیا

پشاور(وحید الرحمن ) خیبر پختونخوا حکومت نے سیلاب زدگان کیلئے معاوضوں کا اعلامیہ جاری کردیا۔ زخمی کو دو لاکھ اور جاں بحق فرد کے ورثا کو 8لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

کے پی حکومت کے اعلامیے کے مطابق مکمل تباہ ہونے والے گھروں کو چار لاکھ اور جزوی نقصان پہنچنے والے گھروں کو ایک لاکھ 60ہزار روپے دیے جائیں گے۔ ہلاک ہونے والے بڑے جانوروں کے مالکان کو 60ہزار اور چھوٹے جانوروں کے مالکان کو 8ہزار روپے ملے گے۔

اسی طرح فصلیں تباہ ہونے کے عوض بھی زرتلافی دیا جائے گا۔ فصلوں کو نقصان پہنچنے کا معاوضہ 10ہزار روپے فی ایکڑ مقرر کیا گیا ہے۔ فصلیں تباہ ہونے والے متاثرہ خاندانوں کو ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ 80ہزار روپے معاوضہ فی متاثرہ باغ کے مالک کو دیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.