Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

درآمدات میں کمی، روپے پر دباؤ کم ہوگیا، اگلے ماہ اچھے اثرات ملیں گے، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت بہتر ہوئی ہے اور درآمدات میں کمی کی وجہ سے روپیہ پر دباؤ بھی کم ہوگا۔ اس کے اثرات اگلے ماہ سے پڑیں گے۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے ۔ وزیرخزانہ مفتاح اسمعیل نے کہا کہ17تاریخ کے بعد سے ڈالر کی مارکیٹ بڑھی ہے ۔اب آہستہ آہستہ کنٹرول میں آگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس مہینے کی درآمدات پچھلے سال اور پچھلے مہینے کے مقابلے میں کم ہیں۔ ڈالر میں دباؤ کی وجہ سیاسی کشیدگی ہے۔ لیکن جیسے ہی اعلان ہوا کہ وفاقی حکومت جاری رہے گی تو مارکیٹ میں ٹھہرا آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے مہینے7.5ارب ڈالر کی تاریخی زیادہ درآمدات ہوئی تھیں۔ میں3.7ارب توانائی اور3.7ارب دیگر اشیا تھیں۔ اس کی ادائیگوں کی وجہ سے روپے پر دبا آرہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے بہت قدغنیں لگائی ہیں۔ اس کی وجہ سے بہت کم ایل سیز کھلی ہیں۔ اسی لیے اگلے مہینے بھی درآمدات کم ہوں گی ۔ پچھلے مہینے قدغنیں لگائی تھی تو اس مہینے درآمدات کم ہوئی ہیں۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ 2ارب لیٹر سے زیادہ ڈیزل ملک میں موجود ہے ۔ یہ 60دنوں کیلئے لہذا ڈیزل درآمد کرنے کی کم سے کم ضرورت ہے۔ فرنس آئل بھی پورے سیزن کیلئے موجود ہے ۔ مزید فرنس آئل درآمد کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ موٹرگیسولین کی طلب میں کم ہوئی ہے۔ موٹر گیسولین، فرنس آئل اور ڈیزل کی درآمد میں خاطر خوا کمی آئی ہے ۔ اس کی وجہ سے روپے پر دباؤ کم ہوگا ۔ اس کے اثرات اگلے ہفتے اور اگلے مہینے سے نظر آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بینکوں میں ڈالر کی طلب ہے ۔ ڈالر کی سپلائی سے کم ہوگی ۔ یہ چیزیں حکومت کے کنٹرول میں ہے۔ ایکسچینج ریٹ کے علاوہ معیشت ٹھیک چل رہی ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم اگلے ہفتے سٹیٹ بینک کے نئے گورنر نامزد کریں گے ۔ آج ہی اسٹیٹ بینک کے بورڈ کے نام بھی جاری کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ڈالر کو قید نہیں کر سکتے کیونکہ ہم ڈبلیو ٹی او اور سب سے اہم آئی ایم ایف سمیت بین الاقوامی معاہدوں میں ہیں۔ ڈالر کی ٹریڈنگ ہورہی ہے۔ لیکن ہم دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں ٹھیک کھڑے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.