Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

دہشت گردی کو شکست دے کر کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد کردئیے ہیں،صوبائی وزیر اطلاعات

پشاور۔خیبر پختونخوا کےوزیراطلاعات شوکت علی یوسفزئی نےکہا ہےکہ دہشت گردی کو شکست دےکرکھیلوں کےمیدان دوبارہ آباد کردئیے ہیں۔ نیشنل فٹ بال چیلنج کپ 2019 کا پشاور میں انعقاد نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک میں امن و امان کا ثبوت ہے۔

نوجوانوں کوکھیلوں کی بہترین سہولیات فراہم کرنےکےلیےصوبے میں100 سےزیادہ گراؤنڈز بنا چکےہیں۔ساڑھےپانچ ارب روپے کی خطیر رقم سےصوبےمیں تمام کھیلوں کوسپورٹ کرینگے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نےطہماس خان سٹیڈیم میں نیشنل فٹ بال چیلنج کپ2019کےافتتاحی تقریب میں بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں پاکستان فٹبال ایسوسی ایشن کےصدراشفاق حسین شاہ اورچئیرمن خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن سید ظاہر علی شاہ بھی شریک تھے۔

صوبائی وزیر نےکہاکہ پاک فوج، پولیس،سیکیورٹی فورسزاورعوام کےبےتحاشہ قربانیوں کی بدولت دہشت گردی کو شکست دےکرپورے ملک میں امن آچکا ہے۔صوبائی حکومت کی دلچسپی اور نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنےکی وجہ سے آج پورےملک میں کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہو گئے ہیں۔نیشنل فٹ بال چیلنج کپ2019 کا انعقاد پوری دنیا کےلیےپیغام ہےکہ پاکستان کھیلوں کےلیےمحفوظ ملک ہے۔

کھیلوں کی بدولت پاکستان کاسافٹ امیج دنیاکودکھایاجاسکتا ہے۔انہوں نےکہاکہ فٹبال بین الاقوامی سطح پرمقبول ترین کھیل ہےصوبے میں فٹبال کابہت ٹیلنٹ موجود ہے۔ماضی میں خیبرپختونخوا نےفٹبال کےبہترین کھلاڑی پیدا کیے۔

اس قسم کےٹورنمنٹ کےانعقاد سےکھلاڑیوں کواپنےجوہردنیاکودکھانےکاموقع ملتاہے۔شوکت یوسفزئی نےنیشنل فٹ بال چیلنج کپ2019کا پشاورمیں انعقاد پرپاکستان فٹبال فیڈریشن اورخیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کاشکریہ اداکیا۔صوبائی وزیرنےفٹبال کو کک لگا کرٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.