Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اپریل 17, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • نمازِ جنازہ میں سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ افسران اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔
    • پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ کمانڈو اور سپیشل فورسز کی مشقیں جناح 13 کامیابی سے مکمل
    • ایرانی دارالحکومت تہران میں عوامی ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
    • ڈی ایچ اے پشاور میں منعقد ہونے والی Build & Beyond Expo 2026 کا باقاعدہ آغاز 16 اپریل سے ہو گیا ہے
    • وزیراعظم کا وژن مائکرو سمال اینڈ میڈم انٹرپرائزز کو عالمی منڈیوں تک رسائی کے مواقع فراہم کرنا ہے، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر
    • امریکی سینیٹ نے ایران پر حملوں کے لیے کانگریس کی پیشگی منظوری کا قرارداد مسترد کر دیا
    • پاک بحریہ کا مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
    • شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے متجاوز، طویل لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سعودی عرب کی پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے کی یقین دہانی، آئی ایم ایف نے تصدیق کرلی
    اہم خبریں

    سعودی عرب کی پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے کی یقین دہانی، آئی ایم ایف نے تصدیق کرلی

    اپریل 6, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    مسلسل گراوٹ کے بعد ڈالر ایک بار پھر بڑھنے لگا
    مسلسل گراوٹ کے بعد ڈالر ایک بار پھر بڑھنے لگا
    Share
    Facebook Twitter Email

    سعودی عرب پاکستان کو 2؍ ارب ڈالرز دے گا جس کی تصدیق آئی ایم ایف نے بھی کردی ہے تاہم متحدہ عرب امارات سے فنڈنگ کا بھی انتظار ہے اور اضافی ایک ارب ڈالر کے ڈیپازٹس پر نظریں مرکوز ہیں ۔ ادھر فیول پر سبسڈی آئی ایم ایف سے معاہدے میں رکاوٹ ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سستا پٹرول تجویز ختم کرنا ہوگی جبکہ حکومت نے تاحال کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی ۔ دوسری جانب وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ بیرونی فنڈنگ کے حوالے سے شرائط پوری ہونے پر آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔

    ورلڈ بینک نے پاکستان کی ڈیولپمنٹ، حالیہ معاشی ترقی اور اس سے متعلق خدشات پر اپنی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو خرچہ کم کرنا ہے تو بجلی اور پٹرول پر سبسڈی ختم کرے، پاکستان ’پائیدار نمو‘ معاشی ریفارمز کے ذریعے ہی حاصل کرسکتا ہے، دہری وزارتوں اور محکموں کو برقرار رکھنے کے علاوہ صوبائی نوعیت کے منصوبوں کو وفاق کے تحت وسائل سے مکمل کرنے سے سالانہ 800؍ ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے ڈپازٹس کی صورت میں اضافی دو ارب ڈالرز ملنے کے امکانات کے بعد پاکستان کو اب متحدہ عرب امارات سے مزید ایک ارب ڈالرز ملنے کے حوالے سے جواب کا انتظار ہے تاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوسکے۔

    آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام کو بتایا ہے کہ انہیں سعودی عرب سے دو ارب ڈالرز کے حوالےسے یقین دہانی موصول ہوگئی ہے اور آئی ایم ایف اس یقین دہانی سے مطمئن ہے۔ توقع ہے کہ سعودی حکام اس ضمن میں وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ سعودی عرب کے موقع پر باضابطہ اعلان کریں گے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں سپاہی شہید، 8 دہشت گرد مارے گئے
    Next Article قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کیخلاف قرارداد منظور
    Web Desk

    Related Posts

    نمازِ جنازہ میں سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ افسران اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔

    اپریل 16, 2026

    پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ کمانڈو اور سپیشل فورسز کی مشقیں جناح 13 کامیابی سے مکمل

    اپریل 16, 2026

    ایرانی دارالحکومت تہران میں عوامی ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر

    اپریل 16, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    نمازِ جنازہ میں سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ افسران اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔

    اپریل 16, 2026

    پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ کمانڈو اور سپیشل فورسز کی مشقیں جناح 13 کامیابی سے مکمل

    اپریل 16, 2026

    ایرانی دارالحکومت تہران میں عوامی ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر

    اپریل 16, 2026

    ڈی ایچ اے پشاور میں منعقد ہونے والی Build & Beyond Expo 2026 کا باقاعدہ آغاز 16 اپریل سے ہو گیا ہے

    اپریل 16, 2026

    وزیراعظم کا وژن مائکرو سمال اینڈ میڈم انٹرپرائزز کو عالمی منڈیوں تک رسائی کے مواقع فراہم کرنا ہے، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر

    اپریل 16, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.