Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد،اسلام آباد میں پیر کو عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کےدورے کےباعث وفاقی دارالحکومت میں پیرکے روز عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پیر 18 فروری کو وفاقی دارالحکومت میں عام تعطیل ہوگی۔ سرکاری اور نیم سرکاری تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں پیر کے روز چھٹی کا اعلان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے 2 روزہ دورے کے باعث کیا گیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی آمد کے موقع پر پیر کو سینیٹ کے ملازمین کو عام تعطیل کی منظوری دیدی ہے،محمد بن سلمان کی آمد پر ریڈ زون مکمل سیل کر دیا جائیگا ،ملازمین کو آنے جانے میں مشکلات سے بچانے کیلئے چھٹی دی گئی ۔سینیٹ کے ملازمین اب منگل کو اپنی ڈیوٹی پر آئیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.