Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ظلم کی رات نےختم ہوناہی ہے،میڈیکل بورڈ نےنوازشریف کو کارڈیک ہسپتال لیجانےکی سفارش کی.مریم نواز

نواز شریف کی عیادت کیلئے جناح ہسپتال آمد پر مریم نواز کی گاڑی پر لیگی کارکنوں نے پھول نچھاور کیے ،نعرے بازی

لاہو۔مسلم لیگ (ن)کی مرکزی رہنما مریم نواز نےکہاہےکہ ظلم کی رات نےختم ہوناہی ہونا ہے،میڈیکل بورڈ کی سفارشات کےبرعکس جس طرح کارڈیک کی بجائےدوسرے ہسپتال لایاگیا اس پر تشویش ہے۔

جناح ہسپتال میں زیر علاج اپنے والد کی عیادت کے لئے آمد کے موقع پرغیر رسمی گفتگو کرتےہوئےمریم نوازنےکہا کہ بورڈ کی سفارشات تھیں کہ نوازشریف کو کارڈیک ہسپتال میں لیجایاجائے لیکن میڈیکل بورڈ کی سفارشات کے برعکس جناح ہسپتال لایا گیا۔

صحافی نے سوال کیاکہ کیانوازشریف کو پی آئی سی لےجانا چاہیےتھا ۔جس پرمریم نواز نےکہاکہ نوازشریف کو جناح ہسپتال کے بجائے پی آئی سی لیجانا چاہیے تھا ۔انہوں نے کہا کہ ظلم کی رات نے ختم ہونا ہی ہے ۔

قبل ازیں نواز شریف کی عیادت کےلیےمریم نواز جب جناح ہسپتال پہنچیں تو (ن) لیگی کارکنوں نے ان کی گاڑی پر پھول نچھاور کیے اور نعرے بازی کی جس کا انہوں نے ہاتھ ہلاکر جواب دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.