Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سندھ کی 2 اور بلوچستان کی ایک نشست پر ضمنی الیکشن آج ہو رہا ہے

سندھ اسمبلی کی 2 اور  بلوچستان اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ آج ہو رہی ہے۔ پی بی 30 پشین، پی ایس 43 سانگھڑ اور پی ایس 88 ملیر میں پولنگ کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ پولنگ صبح  8 بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گی۔

بلوچستان اسمبلی کا حلقہ پی بی 20 پشین تھری دو تحصیلوں سرانان اور حرمزئی پر مشتمل ہے ۔ ہہاں خراب سڑکیں ،اسپتالوں کی کمی اورتعلیم کے مسائل کاحل شہریوں کےبڑے خواب ہیں ۔ یہ نشست جے یو آئی ف کے رکن اسمبلی سیدفضل آغا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ اس حلقے میں ہمیشہ مقابلہ جے یو آئی ف،  پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے درمیان رہا ہے مگر اس بار روایتی حریف ایک پیج پر ہیں جس کے باعث اس بار جےیوآئی ف کے امیدوار سید عزیز اللہ آغا اور حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار عصمت اللہ ترین کے مابین سخت مقابلہ متوقع ہے۔

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 43 میں ووٹرز کی کل تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 210ہے، جن میں 88 ہزار 34 مرد، 69 ہزار 196خواتین ووٹرز ہیں۔ یہاں کے ووٹرز حلقے کے مسائل حل نہ ہونے پر بھی کافی ناراض نظرآتے ہیں۔ حلقہ پی ایس 43 کے ضمنی انتخابات کے لیے 132 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، 37 پولنگ اسٹیشنوں کو حساس ترین اور37 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔الیکشن ڈیوٹی کیلئے خواتین اہلکاروں سمیت 16 پولیس اہلکار تعینات جارہے ہیں۔ اس انتخاب میں مجموعی طور پر سات امیدوار حصہ لے رہے۔ تاہم پیپلزپارٹی کے جام شبیر علی اور پی ٹی آئی کے مشتاق جونیجو اہم امیدواروں کے طور پر آمنے سامنے ہیں۔

کراچی کے ضلع ملیر کی صوبائی نشست حلقہ 88 میں بھی کل انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ پیپلز پارٹی اپنی نشست کا دفاع کرے گی جو صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کے انتقال کے بعد خالی ہوگئی تھی۔ گزشتہ انتخابات میں دوسرے نمبر پر پاکستان تحریک انصاف کے رضوان خان رہے، تیسرے پر تحریک لبیک پاکستان کے رضوان احمد اور چوتھے نمبر پر ایم کیو ایم کے سید ابولحسن رہے۔ اس بار بھی مقابلہ ان ہیں چار کے درمیان ہے مگر امیدوار اس بار مختلف ہیں۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے مرتضیٰ بلوچ کے صاحبزادے، پی ٹی آئی سے جان شیر خان جونیجو اور ایم کیو ایم سے سابق رکن قومی اسمبلی ساجد احمد مد مقابل ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.