Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیر اعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے سابق سینیئر وزیر عاطف خان کو کابینہ میں واپسی کا عندیہ دے دیا

وزیر اعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا (کے پی) کے سابق سینیئر وزیر عاطف خان کو کابینہ میں واپسی کا عندیہ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان سے سابق سینیئر صوبائی وزیرعاطف خان نے ملاقات کی، اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان بھی موجود تھے۔

 ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان اور گورنر شاہ سلمان اور عاطف خان میں صلح کرادی اور وزیراعظم نے عاطف خان کو کابینہ میں واپسی کا عندیہ بھی دے دیا۔

خیال رہےکہ وزیر اعلیٰ کے پی نے وزیر اعظم سے عاطف خان اور دیگر دو وزراء  وزیر صحت شہرام ترکئی اور  وزیر ریونیو اور اسٹیٹ شکیل احمد  پر اپنے خلاف سازش کرنےکا الزام لگایا تھا جس کے بعد وزیر اعظم کی ہدایت پر  سینیئر وزیرکھیل، ثقافت اور سیاحت عاطف خان سمیت تین وزراء کو گذشتہ سال جنوری میں  برطرف کر دیا گیا تھا۔ واضح رہےکہ  شہرام تر کئی بھی کابینہ میں پہلی واپس آچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.