Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سول ایوی ایشن اتھارٹی بیرون ملک جانیوالےمسافروں سےچارجزڈالرکی بجائےپاکستانی روپوں میں وصول کریگی

امریکی ڈالر میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے مسافروں کو اس کا بوجھ برداشت کرنا پڑرہا تھا،سول ایوی ایشن کابیان

راولپنڈی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی بیرون ملک جانیوالےمسافروں سےچارجزڈالر کےبجائےپاکستانی روپوں میں وصول کرےگی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق بیرون ملک جانیوالےمسافروں سے20امریکی ڈالرایئرپورٹ چارجزکی مد میں وصول کئےجاتےتھے۔سی اے اے کے مطابق امریکی ڈالر میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے مسافروں کو اس کا بوجھ برداشت کرنا پڑرہا تھا۔

سی اے اے کےمطابق بیرون ملک جانیوالے مسافروں پرایئرپورٹ چارجزصرف2800سو روپےوصول کئےجائیں گے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نےبیرون ملک جانیوالےمسافروں کےایئرپورٹ چارجز فکس کرنےکےحوالےسےتمام ایئرلائنوں کو آگاہ کردیاگیا،تمام ایئرلائنز سول ایوی ایشن اتھارٹی کےجاری کردیا،تاحکم ثانی اس آرڈر پرعمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

نوٹیفکیشن کےمطابق ملک کےتمام ایئرپورٹس پر بیرون ملک جانیوالےمسافروں سےڈالرمیں نہیں اب صرف پاکستانی کرنسی میں چارجز وصول کئے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.