اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات ہوئی، جس کے بعد ملکی سلامتی کے حوالے سے اجلاس بھی ہوا۔
وزیراعظم ہاؤس ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں ملکی سلامتی کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سمیت سینئر عسکری حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں ملک کی سلامتی کے حوالے سے اہم امور پر غور جبکہ سوات کی صورتحال اور مقامی لوگوں کے خدشات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علیحدہ ملاقات ہوئی۔ جس میں ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے اپنے دورہ امریکا اور امریکی حکام سے ملاقاتوں کے حوالے سے شہباز شریف کو آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے دورہ قازقستان اور عالمی رہنماوں سے ملاقاتوں کے بارے تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں ملکی معاشی اور اقتصادی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔
شہباز شریف اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات میں ملکی سلامتی، سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
منگل, مارچ 4, 2025
بریکنگ نیوز
- خیبر پختونخوا میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیکر اس کا فوری خاتمہ کیا جائے ،گورنر کا وزیراعظم کو خط
- بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، 6 دہشت گرد ہلاک
- آسٹریلیا کو شکست دیکر بھارت چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا
- دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، ٹی20 اور ون ڈے سے 4 بڑے کھلاڑی ڈراپ کردیئے گئے
- ملکی ترقی اور خوشحالی کا سفر دہشتگردی کے خاتمے کے بغیر ممکن نہیں، وزیراعظم شہبازشریف
- افغانستان میں امریکی فحش اداکارہ کو خصوصی پروٹوکول، جبکہ افغان خواتین کے لیے قید
- بلوچستان میں آئی جی ایف سی اسکالرشپ فنڈ کے قیام کا اعلان
- خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اڈیالہ کے باہر بلانے کی تجویز