Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شہباز شریف کی سراج الحق سے ملاقات ، تحریک عدم اعتماد پر حمایت کی درخواست

ملاقات اسلام آباد میں میاں اسلم کی رہائش گاہ پر ہوئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حمایت کی درخواست کردی۔
صدر مسلم لیگ ن میاں محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں میاں اسلم کی رہائشگاہ پہنچے ۔ تو امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ان کا استقبال کیا۔ مریم اورنگزیب اور سعد رفیق بھی شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔
شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر جماعت اسلامی سے حمایت کرنے کی درخواست کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی طرف سے درخواست کی ہے ۔ عدم اعتماد پر جماعت اسلامی ساتھ دے۔ یہ بائیس کروڑ عوام کا مسئلہ ہے۔ عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔ ان وجوہات پر عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائی گئی۔ پی ٹی آئی کے لوگوں سے بھی بات کرینگے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں تازہ مینڈیٹ کے ساتھ ملک کے عوام کی خدمت کی جائے۔ پی ٹی آئی کا کچھ اصل مینڈیٹ اور کچھ جعلی تھا۔ آج عمران خان کے دعوے کہاں گئے جو انہوں نے کئے تھے؟۔ عوام کے ووٹوں سے حکومت چلی جائے ۔ اس کیلئے ہم یہاں اکھٹے ہوئے ہیں۔ حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹا کر عوام کے پاس جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.