Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور:کوچہ رسالدار مسجد میں دھماکے میں ملوث تینوں دہشت گرد آپریشن میں ہلاک

خودکش حملہ آوور کے دو مرکزی ساتھیوں کی تلاش جاری

پشاور(وحید الرحمن خلیل) کوچہ رسالدار مسجد میں دھماکے میں ملوث تینوں دہشت گرد آپریشن میں مار دئیے گئے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق پشاور قصہ خوانی بازار کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں ملوث تینوں دہشت گرد آپریشن میں مار دئیے گئے ہیں۔ خودکش حملہ آوور کے دو مرکزی ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کوچہ رسالدار دھماکے میں ملوث نیٹ ورک میں شامل تینوں دہشتگردوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ دہشت گرد گرد عبدالواجد عرف غازی عثمان ، ڈاکٹر ستنام سنگھ ، امن کمیٹی ممبر، اے ایس آئی امیتاز عالم پر حملوں میں ملوث تھا۔ اور غازی عثمان کوچہ رسالدار دھماکے میں براہ راست شامل تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد مظفر شاہ عرف خالد کوچہ رسالدار دھماکے سمیت ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹر تھا۔ پشاور نیٹ ورک میں شامل تیسرے دہشت گرد کی بھی شناخت ہوگئی ہے۔ تینوں دہشت گرد پشاور کوچہ رسالدار دیگر دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.