Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

صدر مملکت اور وزیراعظم کا عمران خان پر حملے کا سخت نوٹس حکام سے رپورٹ طلب

اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے لانگ مارچ کے دوران کنٹیر پر فائرنگ کے باعث عمران خان کے زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران کنٹیر پر فائرنگ ہوئی۔ جس کے باعث سابق وزیراعظم عمران خان ، سینیٹر فیصل جاوید ، احمد ناصر چٹھہ سمیت دیگر کارکن شدید زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال متنقل کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نوٹس

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ میں نے وزیر داخلہ کو واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

 انہوں نے مزید لکھا کہ میں پی ٹی آئی چیئرمین اور دیگر زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ وفاقی حکومت پنجاب حکومت کو سکیورٹی اور تفتیش کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ ہماری ملکی سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔

صدر عارف علوی

 صدر عارف علوی نے ٹویٹر پر لکھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی چیئر مین محفوظ ہیں لیکن ان کی ٹانگ میں چند گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں اور امید ہے ان کی حالت تشویشناک نہیں ہے، یہ حملہ افسوسناک، تشویشناک، ہے۔ اللہ ان کو اور تمام زخمیوں کو صحت عطا فرمائے۔

احسن اقبال

دوسری طرف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں احسن اقبال نے لکھا کہ اللہ کا شکر ہے عمران نیازی محفوظ ہیں، سیاست میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔ میں عمران نیازی کے کنٹینر پر وزیر آباد میں فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور حکومت پنجاب کو تجویز دی انہیں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا چاہیے۔

سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر حملے کو انتہائی قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گولی اور گالی کی سیاست مسترد کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.