Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

صدر مملکت نے سزائے موت پانے والے پانچ مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدر مملکت نے سزائے موت پانے والے پانچ مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں۔
ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے محمد شعبان ولد محمد انور کی رحم کی اپیل مسترد کردی۔ محمد شعبان کو تین سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔
محمد عمران ولد فقیر محمد کی رحم کی اپیل بھی مسترد کردی گئی۔ محمد عمران نے گھریلو جھگڑے کے بعد اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کو ٹوکے سے قتل کیا تھا۔
صدر مملکت نے محمد افضل ولد محمد اصغر علی کی اپیل بھی مسترد کردی ہے۔ محمد افضل کو والدین اور 6بہن بھائیوں سمیت اپنے خاندان کے 8افراد کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے محمد اکبر اور محمد اصغر ولد محمد اکرم کی رحم کی اپیل بھی مسترد کردی گئی۔ محمد اکبر اور محمد اصغر نے دو افراد کو معمولی جھگڑے کے بعد قتل کیا تھا۔
صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل45کے تحت ان اپیلوں کو مسترد کیا ہے۔ آئین کے آرٹیکل45کے تحت صدر مملکت کسی بھی عدالت، ٹریبونل یا دیگر اتھارٹی کی طرف سے دی گئی سزائوں کو معاف کرنے۔ معطل کرنے یا کم کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.