Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

صومالی دارالحکومت موغادیشو میں تین کار بم حملے، کم از کم بیس افراد ہلاک

موغادیشو: افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کیے گئے تین کار بم حملوں میں کم از کم بیس افراد ہلاک ہو گئے، قبل ازیں ہلاکتوں کی تعداد سترہ بتائی گئی تھی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کیے گئے تین کار بم حملوں میں کم از کم بیس افراد ہلاک ہو گئے۔

ان حملوں کے دوران صومالی پولیس نے ایسے چار مسلح افراد کو ہلاک کر دیا جو ایک ہوٹل میں داخل ہونے کی کوشش میں تھے۔

پولیس کے مطابق بیشتر ہلاک شدگان عام شہری ہیں، طبی اور سکیورٹی ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

دو کار بم حملے معروف صحافی ہوٹل کی بیرونی حد پر کیے گئے۔ سٹی پولیس کا صدر دفتر بھی بم دھماکوں کے مقام سے دور نہیں۔ دہشت گرد تنظیم الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.