Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عراق میں محصور زائرین وطن واپس بھیج دیے گئے، ڈاکٹر محمد فیصل

اسلام آباد: پاکستانی سفارت خانے کی کوششیں سے عراقی دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر کئی روز سے محصور زائرین کو واپس وطن بھیج دیا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ کہ عراق میں پاکستان کے سفارتخانے نے تمام زائرین کو کامیابی سے وطن واپس بھیج دیا۔
انہوں نے زائرین کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے عراق میں تعینات پاکستان کے سفیر ساجد بلال اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو بھی سراہا۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ جس ٹور آپریٹر کی وجہ سے زائرین کو مشکلات کا سامنا رہا اس کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 100 زائد پاکستانی زائرین منگل سے بغداد ایئرپورٹ پر محصور تھے جنہیں غیر ملکی پرواز ای کے 944 کے ذریعے براستہ دبئی لاہور آنا تھا تاہم قافلے کا سالار پرواز کی روانگی سے قبل پاسپورٹس سمیت غائب ہوگیا اور روانگی کے 3 گھنٹے بعد مسافروں کو پاسپورٹ واپس ملے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.