Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عمران خان پارلیمنٹ کے نہیں کنٹینر کے وزیراعظم ہیں.مریم اورنگزیب

عمران صاحب نوازشریف کامقابلہ کرنےکےلئےپہلےسچ اورپھرمنتخب وزیراعظم بننا پڑھتاہے،اپنی کابینہ کو جھوٹ،جھوٹ اورصرف جھوٹ بولنےکا درس دینےوالا جھوٹ کےسواکچھ نہیں بول سکتا،عمران صاحب آپ جتنا شورمچالیں گیس اوربجلی کےبلوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لینا پڑے گا،وزیراعظم کی تقریر پررد عمل

اسلام آباد۔پاکستان مسلم لیگ(ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہاہےکہ عمران خان پارلیمنٹ کےنہیں کنٹینرکےوزیراعظم ہیں،عمران صاحب نوازشریف کا مقابلہ کرنےکےلئےپہلے سچ اورپھرمنتخب وزیراعظم بنناپڑھتاہے،اپنی کابینہ کو جھوٹ،جھوٹ اورصرف جھوٹ بولنےکادرس دینےوالا جھوٹ کےسواکچھ نہیں بول سکتا،عمران صاحب آپ جتنا شورمچالیں گیس اوربجلی کےبلوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لینا پڑےگا۔

جمعہ کووزیراعظم عمران خان کی تقریر پرردعمل کا اظہارکرتےہوئےکہاکہ عمران صاحب آپ نےآج ثابت کردیاکہ آپ کنٹینر کے وزیراعظم ہیں،پارلیمنٹ کےوزیر اعظم نہیں۔

انہوں نےکہاکہ آپ اس لیے بوکھلاہٹ کا شکارتھےکہ آپ جس منصوبے کے سامنے کھڑے ہو کرتقریرکررہےتھےوہ بھی نواز شریف کا تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ نواز شریف کےبارے میں بات کرکےہر دفعہ اپنا قد بڑھانےکی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نوازشریف کا مقابلہ کرنے کے لئے پہلے سچ اور پھر منتخب وزیراعظم بننا پڑھتا ہے۔

انہوں نےکہاکہ پاکستان کےعوام نےنوازشریف کوتین دفعہ وزیراعظم منتخب کیا،وہ آپکی طرح سلیکٹڈ وزیراعظم نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپنی کابینہ کو جھوٹ،جھوٹ اورصرف جھوٹ بولنے کا درس دینے والا جھوٹ کے سواکچھ نہیں بول سکتا۔انہوں نےکہاکہ آپکی کم ظرفی اور ذہنی پستی کا یہ عالم ہےکہ آپ نے آج حمزہ شہبازکی دو ہفتےکی بیٹی کی زندگی اورصحت پرسیاست کی۔

انہوں نےکہاکہ افسوس کہ نااہل اور نالائق وزیراعظم عمران خان کےپاس نوازشریف شہبازشریف اور شریف خاندان کےعلاوہ بولنےکیلئے کچھ اورنہیں تھاجسطرح جسطرح شہبازشریف عدالتوں سےسرخرو ہورہےہیں عمران صاحب پاگل پن کی طرف جارہےہیں۔

انہوں نےکہاکہ اپنی نااہلی اورنالائقی سےنظرہٹانےکےلئےعمران صاحب جھوٹ پہ جھوٹ جھوٹ پہ جھوٹ بول رہےہیں۔انہوں نےکہاکہ نوازشریف سےکارکردگی میں مقابلہ توآپ کرنہیں سکتےاس لئےآج آپ نےصرف ان کی صحت پرسیاست کی۔

انہو ں نےکہاکہ نواز شریف کےمنصوبےچوری کرنےوالا صرف ان کی صحت پرسیاست کرسکتا ہے۔انہوں نےکہاکہ عمران صاحب آپ جتنا شور مچالیں گیس اوربجلی کےبلوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لینا پڑے گا۔

انہوں نےکہاکہ عمران صاحب شورمچالیں علیمہ باجی اربوں کی غیرقانونی جائیدادوں کی رسیدیں دینی پڑیں گی جوآپ کی بےنامی دارہیں۔ انہوں نےکہاکہ عمران صاحب آپ جتناشورمچالیں ایک کھرب کےمیٹرو کےکھڈوں،ایک کڑوڑ نوکری اورپچاس لاکھ گھروں کےجھوٹے وعدوں کا جواب دینا پڑے گا ۔

انہوں نےکہاکہ پنجاب کےہسپتال دیکھ کرشرم آتی ہوگی کہ آپ نےخیبرپختونخوا میں ہسپتالوں کاکیا حال کیا،جو شخص خیبرپختونخواہ میں ایک میٹرو نہیں بناسکا،پنجاب میں شہبازشریف کی کارکردگی دیکھ کر ذہنی حالت آپ جیسی ہی ہوجاتی ہے۔

انہوں نےکہاکہ عمران صاحب آپ خود پرائیویٹائزڈ ہیں،اس لیےملک کےہرادارے کوپرائیویٹائز کراناچاہتےہیں۔انہوں نےکہاکہ آپ کے اعصاب پہ نوازشریف،شہباز شریف،اسحاق ڈاراورشریف خاندان طاری ہے۔آپ کےبقول سب سےبڑے ڈاکوؤں اورچوروں کوتوآپ نےاپنی کابینہ میں اور پنجاب میں بٹھا دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.