Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ہم ایسا نظام بناناچاہتےہیں جس میں امیر،غریب وزرا سب سرکاری ہسپتالوں میں اپناعلاج کرائیں۔وزیراعظم

راجن پور.وزیراعظم عمران خان نےپنجاب کےضلع راجن پور میں 2 لاکھ 13ہزار خاندانوں کو انصاف صحت کارڈ جاری کرتےہوئےملک کے سرکاری ہسپتالوں کا نظام بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

راجن پورمیں انصاف صحت کارڈکےاجراکا اعلان کرتےہوئےوزیراعظم عمران خان نےکہاکہ راجن پورکاخطہ سارےپاکستان سے پیچھےرہ گیا اوریہاں کےلوگوں کےحالات بہت خراب ہیں جنہیں بنیادی سہولیات بھی میسرنہیں۔

انہوں نےکہاکہ ہم ایسا نظام بنانا چاہتےہیں جس میں امیر،غریب وزرا سب سرکاری ہسپتالوں میں اپنا علاج کرائیں۔ان کاکہناتھاکہ ہم آج نئی شروعات کررہےہیں،صحت انسان کی بنیادی ضرورت ہےاورہم راجن پورکےدو لاکھ 13ہزارخاندانوں کو انصاف کارڈ فراہم کررہےہیں جس سے وہ 7 لاکھ روپے سے زائد کا علاج کرا سکیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ غریب گھرانے میں ایک مرتبہ بیماری آ جائے تو سارا بجٹ خراب ہو جاتا ہے اور اسی لیے ہم راجن پور کے تمام غریب گھرانوں میں صحت کارڈ تقسیم کریں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فاٹا کے علاقے کے لوگ بھی بہت پیچھے رہ گئے اور جنگ نے ان کے حالات مزید خراب کر دیے ہیں لہٰذا ہم وہاں بھی صحت کارڈ تقسیم کریں گے تاکہ انہیں یقین ہو کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو ان کے پاس یہ سہولت موجود ہے۔

انہوں نےکہاکہ سرکاری ہسپتالوں کانظام آہستہ آہستہ گرتاگیا،پہلےسرکاری ہسپتالوں میں بہترین علاج ہوتاتھا لیکن آج امیرلوگ سرکاری ہسپتالوں میں علاج کاسوچتےبھی نہیں ہیں۔

عمران خان نےبتایاکہ ان کی اوران کی بہنوں کی پیدائش سرکاری ہسپتالوں میں ہی ہوئی ہے۔

وزیر اعظم نے شریف فیملی پر تنقید کرتےہوئےکہاکہ تین مرتبہ وزارت عظمیٰ کےمنصب پرفائزرہنےوالےنواز شریف کہتےہیں کہ مجھے جیل بھیجویا علاج کےلیےلندن جانےدو اوران کےبھائی شہبازشریف بھی علاج کےلیےبیرون ملک جاتےہیں جبکہ انکےصاحبزادےبھی اپنی اہلیہ کےعلاج کےلیےبیرون ملک گئےہوئے ہیں۔

انہوں نےاس موقع پرپنجاب کی وزیرصحت یاسمین راشد کو ہدایت کی کہ سرکاری ہسپتالوں کےنظام میں اصلاحات کےعمل میں تیزی لائیں تاکہ سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہترکیےجائیں اوران کی انتظامیہ کو بھی بہتر بنایا جائے۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان نےرواں ماہ 6فروری کوتقریباً8کروڑ افراد کوصحت کی مفت سہولیات فراہم کرنےکےلیےصحت انصاف کارڈ کا اجرا کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.