Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عمران خان کا خوددار جوان خوددار پاکستان مہم شروع کرنے کا اعلان

عمران خان آج بدھ کی رات سماجی میڈیا پر قوم سے براہِ راست گفتگو کریں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خوددار جوان خوددار پاکستان مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ۔ انھوں نے کہا خوددار پاکستان کی جنگ خوددار نوجوانوں کی مدد سے لڑیں گے۔
عمران خان آج بدھ کی رات سماجی میڈیا پر قوم سے براہِ راست گفتگو کریں گے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا پوری قوم اپنی آزادی و خود مختاری کیلئے یکجا اور متحرک ہے۔21 اپریل کو مینارِ پاکستان پر پاکستان کی حقیقی آزادی و خودمختاری کا اعلان کرینگے۔ انتخابات کے ذریعے عوام کو اپنے مستقبل کا موقع دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔
منگل کے روز عمران خان کی زیرِصدارت پی ٹی آئی کا اہم اجلاس ہوا۔ جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں مینارِ پاکستان میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
عمران خان نے عثمان ڈار کو نوجوانوں کیلئے مہم لانچ کرنے کی ہدایت کردی ۔ عمران خان نے کہا کہ نوجوان میری تحریک کا کلیدی حصہ ہوں گے۔ نوجوانوں باشعور ہیں اور اچھے برے میں فرق سمجھ چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.