Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عثمان بزدار کو بطور وزیر اعلی عہدے پر بحال کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

لاہور(زمل خان) عثمان بزدار کو بطور وزیر اعلی عہدے پر بحال کرنے سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کل درخواست پر سماعت کریں گے۔ لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست شہری تنویر سرور نے دائر کی تھی۔
درخواست میں عمران خان ، عثمان بزدار ،حمزہ شہباز ، عمر سرفراز چیمہ کو فریق بنایا گیا۔ استدعا میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کو بطور وزیر اعلی پنجاب بحال کیا جائے۔
یاد رہے پی ٹی آئی کے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے دیے جانے والے استعفے کی تیکنیکی غلطی سے نیا آئینی بحران پیدا ہو گیا ہے۔
اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب گورنر پنجاب نے مستعفی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے تحریر کردہ استعفے پر قانونی رائے باضابطہ طور پر طلب کی۔
گورنر پنجاب نے تحریر کردہ استعفے پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے خط لکھ کر قانونی رائے طلب کی تھی۔ جس کا ان کی جانب سے تحریری جواب دے دیا گیا ہے۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی جانب سے تحریرکردہ خط میں کہا گیا ہے کہ ۔ وزیراعلی کا وزیراعظم کے نام استعفی۔ آئین کے آرٹیکل130کے سب سیکشن 8کی خلاف ورزی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.