Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عمران خان کون ہے جو ہمارا حساب لے، مولانا فضل الرحمٰن

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کون ہوتا ہے جو ان کا حساب لے، وہ خود اپنا حساب دیں اور بتائیں کہ کس ناجائز طریقے سے  آئے ہیں۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایک جعلی حکمران ملک پر مسلط ہے اور وہ ہمارے احتساب کی باتیں کرتا ہے۔

سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی کے الزامات سے متعلق مولانا سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ان کے بیان پر جماعت نے نوٹس لیا ہے،کمیٹی بن گئی ہے اور اجلاس بلایا جا چکا ہے۔

 مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مولانا محمد خان شیرانی کے بیان سے پوری دنیا میں تشویش کی لہر پیدا ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.