Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پی ڈی ایم کا آج مردان میں ہر صورت ریلی نکالنے کا اعلان

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پابندی کے باوجود آج مردان میں ہر صورت ریلی  نکالنے کا اعلان کیا ہے۔  ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں اضا فے کے خدشے کے پیش نظر پی ڈی ایم کو ریلی نکالنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر مردان کا کہنا ہے کہ  ریلی نکالنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ ن کے پی کا کہنا ہے کہ پرچے کٹنے کی پروا نہیں، ریلی ہرصورت ہو گی اور مریم نواز ریلی میں شرکت ضرور کریں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.